Home / اہم خبریں / لاش کی بے حرمتی کا کسی کو حق حاصل نہیں، عدالتی فیصلے میں لاش کو لٹکانے کے جملے سے اداروں کا ٹکراؤ ہوسکتا ہے پاکستان کا آرمی چیف کبھی غدار نہیں ہوسکتا۔ حلیم عادل شیخ

لاش کی بے حرمتی کا کسی کو حق حاصل نہیں، عدالتی فیصلے میں لاش کو لٹکانے کے جملے سے اداروں کا ٹکراؤ ہوسکتا ہے پاکستان کا آرمی چیف کبھی غدار نہیں ہوسکتا۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاش کی بے حرمتی کا کسی کو حق حاصل نہیں ہے عدالتی فیصلے میں لاش کو لٹکانے کے جملے سے اداروں کا ٹکراؤ ہوسکتا ہے پاکستان کا آرمی چیف کبھی غدار نہیں ہوسکتا میرا مشرف کی زات سے کوئی واسطہ نہیں ہے لیکن اس آڑ میں فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس وقت کشمیر سمیت بھارت میں مظالم کئے جارہے ہیں۔ پاک فوج ملک کے دفاع پر مامور ہے۔ بھارت میں حالات خراب ہوچکے ہیں۔ مسلمانوں پر کشمیر سے لیکر پورے بھارت میں مظالم کئے جارہے ہیں۔ بھارت کے ٹکڑے ہونے جارہے ہیں۔ مودی نے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑ کھڑے کر رکھے ہیں۔ پاکستان سے بھارت کا تنازعہ چل رہا ہے۔ بھارت کا منہ توڑ جواب دینے کو ہماری فوج تیار کھڑی ہے۔ لیکن یہاں فوج کو بدنام کیا جارہا ہے۔ مشرف فیصلے پر تبصرہ کرنا ہمارا حق ہے۔ مشرف فیصلے میں انصاف کے کئی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ آئین لکھتا ہے سیکشن 10 اے کے تحت ملزم کو سنے بغیر سزا نہیں دی جاتی ہے۔ حکومت فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔ کچھ لوگ اس فیصلے کو لیکر ہماری پوری افواج پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ ہم نے زندہ لوگوں کو سزا دینے کا سنا تھا لیکن کسی لاش کو پھانسی دینے کا کوئی آئین نہیں ہے۔ نہ ہمارے دین میں ذکر ہے نہ آئین میں ذکر ہے کہ لاش کی بے حرمتی کی جائے۔ آج جج صاحبان جو فیصلہ دیا ہے اس لگتا ہے کہ اداروں کا ٹکراؤ کروایا جارہا ہے۔ ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں فیصلے مانتے ہیں لیکن افواج پاکستان کا آرمی چیف کبھی غدار نہیں ہوسکتا۔ مشرف کے بہت سارے اشوز پر ہمیں اعتراض ہے لیکن یہ معاملہ اور ہے۔ اس فیصلے کی آڑ میں افواج پاکستان کو نشانہ بنایا جارہا ہے وہ ہمیں قبول نہیں ہے۔ آج بیریسٹر اعتزاز احسن کا بیان دیکھا اور دیگر وکلا بھی کہہ رہے ہیں کہ انہیں یہ فیصلے سمجھ آنے سے قاصر ہیں۔ اعلی عدلیہ کو بھی دیکھنا چاہیے کیا ہو رہا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دعا بھٹو، ارسلان تاج و دیگر بھی موجود تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے