Home / اہم خبریں / سندھ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم و تدریس کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ سینیٹر ملک امام الدین شوقین کا سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈو آدم میں طلبہ سے خطاب

سندھ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم و تدریس کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ سینیٹر ملک امام الدین شوقین کا سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈو آدم میں طلبہ سے خطاب

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) سندھ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم و تدریس کی بہتری کیلئے کوشاں ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں انتہائی قابل اساتذہ اپنے اپنے اسکولوں میں طلبہ کو محدود وسائل کے باوجود بہتر تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئل اینڈ گیس سوشل ڈولپمینٹ کمیٹی ضلع سانگھڑ کے چیئرمین سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈو آدم میں غریب مستحق طلبہ میں اسکول ڈریس تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غلام قادر قریشی، عدنان رشید انصاری، سینیئر اساتذہ غلام طارق، عبدالغفور انصاری، غلام قادر کھوسو، محمد حسین قریشی، غلام یاسین آرائیں، ابرار احمد بھی اسٹیج پر موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں تعلیم ہی انسان کو ترقی کی منازل پر لے جاتی ہے اور بہتر تعلیم و تربیت حاصل کرکے قوم کے نونہال زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ادارے میں اساتذہ کی کمی کے حوالے سے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے رابطہ کروں گا تاکہ اس ادارے کی ضروریات کو فی الفور پورا کیا جاسکے۔ اس موقع پر ٹنڈو آدم کی علمی و سماجی شخصیت سید اقبال علی، ٹی او ایجوکیشن ٹنڈو آدم محمد رفیق بجورو نے بھی خطاب کیا جبکہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر سومار چاکرانی نے سپاس نامہ پیش کیا۔ قبل ازیں اسکول آمد پر سینیٹر ملک امام الدین شوقین کا والہانہ استقبال کیا گیا اسکاؤٹ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے