Home / اسلام آباد / پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم، آل پاکستان مسلم لیگ کا موقف سامنے آگیا

پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم، آل پاکستان مسلم لیگ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) خصوصی عدالت کی جانب سے مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے حکم پر ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ نے درعمل دے دیا۔تفصیل کے مطابق ترجمان اے پی ایم ایل نے پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ آئین کے برخلاف قرار دے دیا ۔ ترجمان اے پی ایم ایل نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ حیران کن ہے۔غیر آئینی کیس کو آئینی طریقہ سے چلایا گیا۔ فیصلہ کیخلاف درخواست دائر کریں گے۔ پرویز مشرف کے وکیل کو سنے بغیر کیس کا فیصلہ کیا گیا اس کیس میں اکسانے والوں اور سہولت کاروں کو نامزد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کا فیصلہ مشاور ت سے کیا۔ کابینہ، گورنرز اور کور کمانڈرز کی مشاورت شامل تھی۔ واضح رہے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے پرویز مشرف کو غدار قرار دے دیا۔ خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ سنایا۔ سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا عدالت نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم 2 ایک کی اکثریت سے دیا۔ سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا۔ خصوصی عدالت نے 19 جون 2016 کو پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔ مارچ 2014 کو عدالت نے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی جانب سے محفوظ کیے گئے فیصلے کو روکنے کا حکم دیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے