تازہ ترین
Home / اسلام آباد / سپریم کون ہے پارلیمان یا عدالت عظمیٰ ؟ سپریم کورٹ مخصوص قانون بنانے کا کہے تو پھر پارلیمان مقتدر اعلیٰ نہیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹ

سپریم کون ہے پارلیمان یا عدالت عظمیٰ ؟ سپریم کورٹ مخصوص قانون بنانے کا کہے تو پھر پارلیمان مقتدر اعلیٰ نہیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اگر پارلیمنٹ کو کوئی مخصوص قانون بنانے کا کہہ سکتی ہے تو پھر پارلیمنٹ سپریم ادارہ نہیں ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بڑا سوال یہ ہے کہ ملک میں سپریم کون ہے، پارلیمان یا سپریم کورٹ؟ کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو کوئی مخصوص قانون بنانے کا کہہ سکتی ہے؟ اگر کہہ سکتی ہے تو پھر پارلیمان مقتدر اعلیٰ نہیں ہے، اسی طرح یہ کہنا کہ روایات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، درست تشریح نہیں ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم کے ایگزیگٹو اختیارات کو پارلیمنٹ کیسے استعمال کر سکتی ہے جبکہ وہ انتظامی ادارہ بھی نہیں؟ آرمی چیف کی مدت کا تعین پارلیمان کریں! سپریم کورٹ یہ حکم کیسے دے سکتی ہے؟ فیصلے میں 1956 اور 1962 کے آئین پر سیر حاصل گفتگو نہیں ہے نہ ہی ان پارلیمانی تقاریر کو دیکھا گیا جو 1973 کے آئین میں آرٹیکل 243 کی تشریح کرتی ہیں۔ فواد چودھری نے تمام تر سوالات اٹھانے کے بعد کہا کہ بہر حال سپریم کورٹ، سپریم عدالت ہے، حتمی فیصلے کا اختیار تو بہرحال سپریم کورٹ کو ہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے