Home / اہم خبریں / ہارمونی انٹرفیتھ اجتماعی شادی کی تقریب یکم مارچ کو کراچی میں منعقد ہوگی، اجتماعی شادی میں مسلم، ہندو، کریسچن کمیونیٹی کے جوڑے شامل ہونگے۔ نگہت جاوید

ہارمونی انٹرفیتھ اجتماعی شادی کی تقریب یکم مارچ کو کراچی میں منعقد ہوگی، اجتماعی شادی میں مسلم، ہندو، کریسچن کمیونیٹی کے جوڑے شامل ہونگے۔ نگہت جاوید

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ہارمونی سوشل ویلفیئر کلب کی جانب سے ہارمونی انٹرفیتھ اجتماعی شادی کے حوالے سے کلب کی صدر محترمہ نگہت جاوید کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کے یکم مارچ 2020 بروز اتوار کو ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں اجتماعی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ محترمہ نگہت جاوید کا کہنا تھا کہ اجتماعی شادی میں مکمل فرنیچر، کراکری، ڈنر سیٹ، کپڑے، جیولری، گھڑی اور دیگر ضروریات کی چیزیں کلب کی جانب سے گفٹ کی جائینگی۔ انکا کہنا ہے کہ اپنی نوعیت کی یہ ایک الگ تقریب ہوگی۔ اس اجتماعی شادی میں مسلم، ہندو، کریسچن کمیونیٹی کے جوڑے شامل ہونگے۔ محترمہ نگہت جاوید نے کی صدارت کرتے ہوئے ممبران سے کہا کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور نہ صرف آپ بالکہ اپنے حلقہ احباب کو بھی اس پروگرام میں تعاون کہ لئے بریف کریں یہ ہم سب کا فرض ہے شفاف طریقے اس پروگرام کے انعقاد کے لئے ہارمونی سوشل ویلفیئر کی صدر محترمہ نگہت جاوید نے ایونٹ چیئرمین کے نام کا اعلان بھی کیا اور یہ قرعہ سید عالم ہاشم کے نام نکلا۔ سید عالم ہاشم نے اجلاس میں موجود صدر و سیکریٹری کے علاوہ تمام ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام کی مکمل تفصیل کے حوالے سے آگاہی دی۔ سید عالم ہاشم نے آگاہی دیتے ہوۓ بتایا کہ اگر آپ لوگ کسی ایسے گھرانے کو جانتے ہیں جن کے گھر میں لڑکیاں یا لڑکے کی شادی صرف اس وجہ سے نہیں ہو رہی ہے کہ ان کے پاس استطاعت نہیں ہے ایسے لوگوں سے رابطہ کرکے سید مظہر امام سے 03333225520 رابطہ کروائیں، میٹنگ کے آخر میں کلب کے سیکریٹری حبیب نے ہارمونی انٹر فیتھ اجتماعی شادی کے حوالے سے آئے ہوئے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے