Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ ٹاﺅن کی حدود ظفرآباد کالونی میں فائرنگ اور قاتلانہ حملے میں نوجوان شدید زخمی، انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ ٹاﺅن کی حدود ظفرآباد کالونی میں فائرنگ اور قاتلانہ حملے میں نوجوان شدید زخمی، انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ ٹاﺅن کی حدود ظفرآباد کالونی میں فائرنگ اور قاتلانہ حملے کے واقعہ کے دوران پچیس سالہ نوجوان شدید زخمی، نوجوان انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، کامیاب آپریشن کے بعد زخمی کی حالت خطرے سے باہر، دو افراد کے خلاف قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹاﺅن کی حدود ظفر آباد کالونی میں پچیس سالہ نوجوان محمد سعید ولد خادم حسین قوم آڑہ سکنہ کورائی اپنے دوست آصف علی کی بیٹھک میں دیگر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ اس دوران شب ایک بجے کے قریب ملزمان محمد اسلم اور امان اللہ وہاں آئے اور ملزم محمد اسلم نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے، وجہ عداوت چند روز قبل فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑا بیان کیا گیا، زخمی کو پیٹ میں گولی لگنے کے باعث انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا اور کامیاب آپریشن کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی، پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے