Home / اہم خبریں / یورو ایشیا چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی کراٹے کاز ٹیم کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، رہنماء اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا

یورو ایشیا چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی کراٹے کاز ٹیم کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، رہنماء اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یورو ایشیا چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کل شب کراچی پہنچ گئی پی ٹی آئی رہنماؤں و قیادت نے پاکستانی ٹیم کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا استقبال میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان رکن قومی اسمبلی فہیم خان، رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد، رمضان گھانچی، سبحان علی ساحل اور دیگر رہنماء بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی ٹیم کے ہمراہ فلپائن سے کراچی پہنچے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلپائن میں یورو ایشیاء چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن سے کامیاب ہونے والی پاکستانی ٹیم وطن واپسی پہنچے گئی ہے یورو ایشیاء چیمپئن شپ میں پاکستانی کراٹے کاز ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے ٹیم نے ہمت اور لگن کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کا نام روشن کیا 22 ممالک سے مقابلے کے بعد پاکستانی ٹیم کو دوسرے نمبر کی پوزیشن اور سلور تمغے سے نوازا گیا ہم سجھتے ہیں نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے موقع فراہم کرتے رہنا چاہیے میں پی ٹی آئی کے کارکنان اراکین اور قیادت کا مشکور ہوں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ٹیم کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں نوجوانوں کو حکومت بہتر مواقع فراہم کرے گی اگلی دفعہ چیمپین شپ میں ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے