Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر میہڑ کی نئوں گوٹھ درگاہ سعیدی موسانی کے قریب ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر میہڑ کی نئوں گوٹھ درگاہ سعیدی موسانی کے قریب ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند کی درگاہ مخدوم سعیدی موسانی پر حاضری پھولوں کی چادر چاڑھی اور سپریم کورٹ کے حکم موجب کے تحت اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند، اینٹی انکروچمینٹ سیل آفیسر جہانزیب میمن اور پولیس کی موجودگی میں نئوں گوٹھ درگاہ سعیدی موسانی کی سڑکوں سمیت قبرستان سے انکروچمینٹ کے خلاف کاروائی کی گئی، دوکانوں اور ہوٹل کے آگے چھپڑے ہٹائے گئے جبکہ یونین کونسل کے چئيرمین اعجاز لاکھیر اور اوقاف مینیجر کو 3 دن میں انکروچمينٹ ختم کروانے کی وارننگ دی جبکے اسسٹنٹ کمشنر میہڑ نے کہا کہ لوگوں نے انکروچمینٹ نہیں ہٹائی تو بھاری مشنری اور رینجرز کی مدد سے مکمل انکروچمینٹ ہٹانے کی کاروائی کی جاۓ گی اس موقع پر روینیو ملازمین اور دیگر افسران بھی ساتھ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے