Home / اسلام آباد / اسلام آباد سے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا

اسلام آباد سے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق عادل زمان پرواز ای وائے 223 سے جنوبی افریقہ سے براستہ ابوظہبی جارہا تھا۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کا جنوبی افریقہ کا ویزہ جعلی نکلا۔ جس پر ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرتے ہوئے حراست میں لیا۔ واقعے کے بعد مسافر کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا جہاں مسافر سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ جعلی ویزے فروخت کرنے والے نیٹ ورک کو پکڑا جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے