تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے نیو سبزی منڈی کراچی میں پلاسٹک بیگز کی دکانوں پر چھاپہ مار کر کئی کلو گرام ناقابل تلف پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کرلیں

ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے نیو سبزی منڈی کراچی میں پلاسٹک بیگز کی دکانوں پر چھاپہ مار کر کئی کلو گرام ناقابل تلف پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کرلیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے جمعرات کو نیو سبزی منڈی میں پلاسٹک بیگز کی دکانوں پر چھاپہ مار کر کئی کلو گرام پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کرلیں چھاپے کے دوران کئی دکانوں پر ممنوعہ پلاسٹک بیگز کی فروخت کھلے عام دیکھنے میں آئی۔ پلاسٹک بیگز کی دکانوں پر چھاپے ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا ضلع غربی و ملیر وارث علی گبول کی سربراہی میں لگائے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ ناقابل تلف پلاسٹک تھیلیوں کی فروخت ترک کردیں کیونکہ محکمہ ماحولیات سندھ ناقابل تلف پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پابندی عائد کرچکا ہے جسکا اطلاق یکم اکتوبر دو ہزار انیس سے ہوگیا ہے اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے سیپا کی ٹیم کی جانب سے نیو سبزی منڈی میں کی گئی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ناقابل تلف پلاسٹک کی تھیلیوں کا خاتمہ ہمارا مشن ہے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہدایت کی کہ ناقابل تلف پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لیے سندھ بھر میں کاروائیاں جاری رہیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے