تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہزارہ ڈویژن کے ہر ضلع میں قدرتی آفات یا کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وافر مقدار میں ایمرجنسی سامان موجود ہے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن

ہزارہ ڈویژن کے ہر ضلع میں قدرتی آفات یا کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وافر مقدار میں ایمرجنسی سامان موجود ہے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن

ہزارہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے قدرتی آفات کی صورت میں متاثرین کے مؤثر تحفظ اور امداد کے لیے متعلقہ امدادی اداروں کے درمیان مسلسل رابطے اور باہمی تعاون کے علاوہ دیہی علاقوں کی سطح پر مقامی آبادیوں کی مشاورت سے امدادی منصوبے بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہزارہ ڈویژن کے ہر ضلع میں قدرتی آفات یا کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وافر مقدار میں ایمرجنسی سامان موجود ہے اورصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ضلعی دفاتر ہمہ وقت چوکس رہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ دیگر امدادی اداروں کو صوبائی اتھارٹی اور مقامی آبادیوں کے ساتھ ملکر قدرتی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرنی چاہیے جس کے لیے انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایف) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں فنڈ کے جنرل منیجر پراجیکٹس اینڈ آپریشن گروپ خرم خالد خان، ڈائریکٹر رورل ڈویلپمنٹ آغا خان فاؤنڈیشن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ فنڈ کے افسران نے اس موقع پر کمشنر ہزارہ کو قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے فنڈ کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے ہزارہ ڈویژن میں زلزلہ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کاموں میں فنڈ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس مقصد کے لیے ایک مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلہ سے متاثرہ بنیادی سہولتوں کی بحالی اور متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لیے ” پیرا” اور پی ڈی ایم اے نے بھرپور طریقے سے کام کیا تاہم زلزلہ سے تباہ ہونے والی بعض سرکاری اسکولوں کی عمارتیں تاحال دوبارہ تعمیر نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بحالی کے کاموں میں بیرونی امدادی و ترقیاتی اداروں اور” پیرا” سے بھی مشاورت کی جائے اور اس مقصد کے لیے متعلقہ متاثرہ آبادیوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے جس سے بحالی میں آسانی پیدا ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے