تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میاں چنوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی

میاں چنوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران 340 پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر ریلوے اسٹیشنوں‘بس/ ویگن اڈوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کیمپ لگا کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گے۔ تحصیل میاں چنوں میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود، علماۓ کرام، سمیت محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے مہم سے قبل اور مہم کے دوران حفاظتی قطروں کی افادیت بارے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران وکلاء، صحافیوں، علماۓ کرام، اساتذہ، سول سوسائٹی اور معاشرہ کے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی وجہ سے اگر پولیو ٹیمیں کسی کے گھر نہ پہنچ سکیں تو اس بارے میں پولیو شکایت سیل اسسٹنٹ کمشنر آفس کے ٹیلی فون نمبر 2503329 065 پر اطلاع دی جا سکتی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 40 ہزار 300 سو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے