مردان (رپورٹ: اصغر خان) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبید الرحمان نے کہا ہے کہ آنیوالے پولیو مہم میں علمائے کرام کا کردار ادا کرنے سے پولیو مہم کے دوران عوام بھرپور حصہ لینے سے کامیابی حاصل ہوسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن ہال میں علمائے کرام کے پولیو مہم کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا اسرار الحق، مولانا گل محمد ڈویژنل اسٹاف آفیسر ڈاکٹر اصغر خان، اور ڈسٹرکٹ اسٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان، دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ علمائے کرام پولیو مہم میں اپنا رول ادا کریں اور اس مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور حصہ لیں، کیونکہ یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے پولیو وائرس اس صوبے میں زیادہ ہے اس سے نجات دلانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور منفی پروپیگنڈے کے زد میں نہیں آنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ علمائے کرام جمعہ المبارک کے خطبہ میں پولیو ویکسین کے اہمیت سے عوام کو آگاہ کریں کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں، آخر میں ڈپٹی کمشنر، ڈی ایچ او اور علمائے کرام نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
![]()