Home / اہم خبریں / خصوصی افراد کے لئے پارکوں میں خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پارکوں میں ریمپ بنائے جائیں گے اور ان کی رسائی کو آسان بنایا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

خصوصی افراد کے لئے پارکوں میں خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پارکوں میں ریمپ بنائے جائیں گے اور ان کی رسائی کو آسان بنایا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی کے دفترمیں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اسپیشل افراد کی واک کا انعقاد ڈس ایبل ویلفئر ایسوسی ایشن کے عہدے داروں اور ارکان نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے ملاقات کی اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ارکان نے کمشنر کراچی کے دفتر میں عالمی دن برائے ڈس ایبل کے حوالے سے واک کااہتمام کیا جس میں کمشنر کراچی کمشنر کراچی دفتر کے افسران اور عملہ کے مختلف ارکان نے بھی شر کت کی اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے واک میں شریک خصوصی افراد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی انھوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لئے پارکوں میں خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پارکوں میں ریمپ بنائے جائیں گے اور ان کی رسائی کو آسان بنایا جائے گا کمشنر نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے جائیں گے ڈس ایبل ویلفئر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید رئیس اور دیگر نے کمشنر کراچی سے اظہار تشکر کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے