ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں آج 12 بجے سے گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے باوجود ملوں کو گنا سپلائی نہ کرنے کی بناء پر ملک بھر کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 25 نومبر2019 سے ملک بھر میں گنے کی کرشنگ کے اعلان کے مطابق شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع کردی گئی تاہم مقامی کاشتکاروں کی جانب سے شوگر ملوں کو گنے کی سپلائی نہ ہونے پر مجبوراً ملوں کو بند کرنا پڑ رہا ہے جو تاحکم ثانی بند رہیں گی۔
![]()