تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیغام یونین کے رہنماؤں کا رابطہ مہم کے سلسلے میں حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کا دورہ، مزدور بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ نیک محمد خلجی

پیغام یونین کے رہنماؤں کا رابطہ مہم کے سلسلے میں حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کا دورہ، مزدور بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ نیک محمد خلجی

میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان ایمپلایز پیغام یونین کے رہنماؤں صوبائی اسسٹنٹ وائس چئیرمین نیک محمد خلجی، زونل آرگنائزر احمد جعفر، زونل چئیرمین اللہ دتو لنڈ، اور زونل وائس چئیرمین صاحب خان پٹھان نے حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کا دورہ کیا۔ حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کے مزدور رہنماؤں عبدالجبار لغاری، اسحاق گورچانی، اشفاق احمد جوکھیو، رفیق لغاری، مجید لغاری اور دیگر نے میرپورخاص پیغام یونین کے رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر پیغام یونین کے رہنماؤں نیک محمد خلجی، احمد جعفری، اللہ دتو لنڈ نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام یونین مزدور بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں نام نہاد ہائیڈرو یونین نے مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی جیبیں بھری اور واپڈا کا مزدور اپنے جائز حقوق کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے مگر اب پیغام یونین ایسا نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے ہر مزدور کے لیے کھلے ہوئے ہیں اس موقع پر حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی کے مزدوروں نے ٹی اے بل، میٹر ریڈر ایکوریسی الاؤنس، لائن مین ڈینجرز الاؤنس اور مسائل بتائے۔ پیغام یونین رہنماؤں نے تمام مسائل فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی میرواہ سب ڈویژن کے مزدوروں نے پیغام یونین کے ساتھ قدم بہ قدم ساتھ چلنے کا عزم اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے