تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ضلع عمر کوٹ تھانہ شادی پلی میں پولیس کی تحویل میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی خود کشی یا قتل؟ اہل خانہ کا لاش تھانے کا سامنے رکھ کر احتجاج

پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ضلع عمر کوٹ تھانہ شادی پلی میں پولیس کی تحویل میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی خود کشی یا قتل؟ اہل خانہ کا لاش تھانے کا سامنے رکھ کر احتجاج

عمرکوٹ (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ضلع عمر کوٹ تھانہ شادی پلی میں پولیس نے مبینہ طور پر کامبو ولد محمد ایوب کو 10 دن پہلے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اہل خانہ کا موقف ہے کہ پولیس نے بھاری رشوت طلب کی نہ دینے پر ملزم پر تشدد شروع کر دیا۔ 10 دن سے غیر قانونی طور پر پولیس نے کامبو کو حبس بے جا میں رکھنے کے بعد تشدد کر کے قتل کر دیا۔ آج صبح پولیس نے فون کیا اور بتایا کہ ملزم نے خود کشی کر لی ہے۔ اہل خانہ نے نعش پولیس اسٹیشن کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کے بعد پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میرپور خاص سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اہل خانہ کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے