تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سوشل پروٹیکشن پروگرام کے حوالے سے اجلاس۔ پروگرام کا مقصد صوبہ سے غربت کے خاتمے کا مکمل پیکج ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سوشل پروٹیکشن پروگرام کے حوالے سے اجلاس۔ پروگرام کا مقصد صوبہ سے غربت کے خاتمے کا مکمل پیکج ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سوشل پروٹیکشن پروگرام کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، وزیر بلدیات سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خاص قاسم نوید، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر حارث گذدر، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ اور پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑوم شریک۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں کیے گئے وعدوں کو پایۂ تکمیل کے حوالے سے سوشل پروٹیکشن کا پیکج فائنل کرنا ہے۔ پروگرام کا مقصد صوبہ سے غربت کے خاتمے کا مکمل پیکج ہے۔ غربت کا خاتمہ اس پروگرام کا مرکز ہے۔ غربت کے خاتمے میں خواتین کی صحت، بچوں کی نشونما، روزگار کے مواقع، مالی امداد، تعلیم شامل ہیں، نئے سال کے بجٹ میں سوشل پروٹیکشن کے مختلف پروگرام کے پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس میں بیشتر پروگرام ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے شروع کئے جائینگے، ہماری قیادت کا عزم ہے کہ صوبہ میں غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے