بینکاک/ تھائی لینڈ (رپورٹ: عمران یوسف کسانہ) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے دورہ تھائی لینڈ کے دوران پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کے چھوٹے بھائی چوہدری صباحت الہی نے روانگی پر خیرباد کیا۔ چوہدری صباحت الہی تھائی لینڈ کی معروف کاروباری شخصیت ہیں اور تھائی پاکستان چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈر پریذیڈنٹ بھی ہیں۔ ملاقات کے دوران چوہدری صباحت الہی نے تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا اور بتایا کہ تھائی لینڈ پاکستانی مصنوعات کی بہترین منڈی ہے اور مشرق بعید کے ممالک تک پہنچنے کا دروازہ بھی ہے چوہدری صباحت الہی نے بتایا کی تھائی لینڈ آسیان ممالک کا اہم ممبر ہے جس کی وجہ سے اس کے ساتھ پاکستانی تجارتی حجم کو بڑھانا انتہائی آسان ہے اور وقت کہ اہم ضرورت بھی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قسم سوری نے چوہدری صباحت الہی کا شکریہ ادا کیا جبکہ چوہدری صباحت الہی نے ان کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
![]()