Home / اہم خبریں / ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا تھائی لینڈ میں سفارت خانہ پاکستان میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر سفیر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، جلد پی آئی اے کی پروازوں کا مسئلہ بھی حل کریںگے

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا تھائی لینڈ میں سفارت خانہ پاکستان میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر سفیر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، جلد پی آئی اے کی پروازوں کا مسئلہ بھی حل کریںگے

بینکاک/ تھائی لینڈ (رپورٹ: عمران یوسف کسانہ) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اپنے وفد کے ہمراہ تھائی لینڈ کے دورے پر ہیں اور آج انہوں نے پاکستانی سفارتخانہ بنکاک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا ان کے وفد میں شامل محبوب شاہ ، اکرم چیمہ، ساجد حسین طوری، جمیل احمد خان اور تنویر حسین ملک ممبران قومی اسمبلی شامل ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ملک بہتری کی جانب رواں دواں ہے جس میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے انہوں نے حکومت کے منصوبوں اور حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ کیا نیز پاکستان کو درپیش مسائل کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس کی آزادی ہم لے کر رہیں گے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے کے سلسلے میں انہوں نے پاکستانی سفارتخانوں کے کردار کو خوب سراہا اور سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے کچھ مسائل کی نشاندہی کی جس میں سرفہرست پی آئی اے کی پرواز کی بحالی کا مسئلہ ہے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وہ پاکستان واپس جاکر اس معاملے کی تحقیق کریں گے اور تھائی لینڈ کی پرواز کی بحالی کے لئے کوشش کریں گے جبکہ اس موقع پر ایک پاکستانی اسکالر نے کہا کہ یہاں کے سفارتخانے کے پاس ایک ایسی ایپلیکیشن ہونی چاہئے جس میں ہم سب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور تعداد کا ریکارڈ بھی رہے جس کے جواب میں قاسم خان سوری نے کہا کہ میں اس آئیڈیا کو پسند کرتا ہوں اور دفتر خارجہ سے اس کے متعلق خاص درخواست کروں گا۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب ہم اقوام عالم میں ایک آبرو مند قوم کے طور پر پہچانے جائیں گے اور گرین پاسپورٹ کا بہترین وقار پوری دنیا سے ملے گا۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے اور یقین دلایا کہ جلد پاکستان ہر قسم کے بحران سے نکل جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے