Home / اہم خبریں / مردان سے کراچی جانے والی بس انڈس ہائی وے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، 10 سے زائد مسافر جاں بحق، درجنوں افراد زخمی

مردان سے کراچی جانے والی بس انڈس ہائی وے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، 10 سے زائد مسافر جاں بحق، درجنوں افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مردان سے کراچی جانے والی بس تھانہ پروا کی حدود انڈس ہائی وے کہیری ڈرین کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، دس سے زائد مسافر جاں بحق، درجنوں افراد زخمی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں شروع کرکے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرادن سے کراچی جانے والے تیز رفتار مسافر بس تھانہ پروآ کی حدود انڈس ہائی وے پرعلاقہ میرن کہیری ڈرین کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے ساتھ جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دس سے زائد مسافر جاںبحق جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے، المناک حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو بس سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے