میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کا سبزی منڈی کا دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس اور نیلامی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سبزی فروٹ منڈیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے۔ تاجر مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ عوام کو بلاجواز مہنگائی سے بچانے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ جامع اقدامات کیے جارہے ہیں مصنوئی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف نرمی ہرگز نہیں برتی جائے گی۔
![]()