Home / اہم خبریں / ہوٹلوں اور خوانچہ فروشوں کا کھانوں میں ناقص وغیر میعاری، گھٹیا اور بدبو دار گھی کا استعمال جاری

ہوٹلوں اور خوانچہ فروشوں کا کھانوں میں ناقص وغیر میعاری، گھٹیا اور بدبو دار گھی کا استعمال جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ شہر و گرد و نواح میں ہوٹلوں اور خوانچہ فروشوں کا کھانوں میں ناقص وغیر میعاری، گھٹیا اور بدبو دار گھی کا استعمال جاری، کھلی فضاء میں موجود باورچی خانوں میں گندگی کے ڈھیر، شہری ناقص و غیر معیاری آلودہ کھانا، کھانے سے بیمار ہونے لگے، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ د اران نے خاموشی اختیار کرلی، شہریوں کا ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر و گرد و نواح کے ہوٹل مالکان کھانے کی اشیاء میں ناقص اور بدبودار گھی کا سر عام استعمال کر رہے ہیں جبکہ بس سٹاپوں وغیرہ پر گھی سے تلی اشیاء فروخت کرنے والے ان سے بھی 2 قدم آگے ہیں او ر ان کی مصنوعات میں سڑک پر اڑنے والا گرد و غبار بھی شامل ہوتا ہے ہوٹلوں کے باورچی خانے بھی غسل خانوں، لیٹرینوں کے ساتھ کھلی جگہ پر بنائے گئے ہیں جو صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی سے اٹے ہوئے ہوتے ہیں اور کھانوں کی تیاری سے لیکر برتنوں کی دھلائی تک کے سارے عمل میں صفائی یا حفظان صحت کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت اور دیگرمتعلقہ ادارے ہوٹل مالکان سے بھتہ لینے تک محدود ہیں، دسری طرف ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ہوٹلوں، بیکریوں، پکوڑے سموسے تیار کرنے والے مالکان کو چیک کرنے کی کبھی زحمت گوارہ نہیں کرتے، جسکی وجہ سے شہری انتڑیوں اور پیٹ کی بیماریوں سمیت ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض کا شکار ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سمیت متعلقہ ذمہ داران سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے