Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران پنجاب پولیس کو سال 2006 سے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران پنجاب پولیس کو سال 2006 سے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران پنجاب پولیس کو سال 2006 سے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب خطرناک دہشت گرد فقیر حسین کو گرفتار کرلیا۔ یونیورسٹی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک شخص فقیر حسین ولد محمد یوسف قوم جٹ سکنہ چک نمبر 190 رب کراڑی فیصل آباد، حال مکان نمبر ڈی 365 اسلام سٹریٹ اندرون لوہاری گیٹ لاہور کی جدید سسٹم سی آر وی ایس کے ذریعے پڑتال کی گئی تو وہ تھانہ جڑانوالہ فیصل آباد پولیس کو مورخہ 6 مارچ 2006 کے مقدمہ میں مطلوب پایا گیا۔ پولیس نے مفرور ملزم کو زیر دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کو اطلاع کردی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے