میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے نگراں انچارج خوشی محمد مغل، جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، خالد تبسم، سلیم میمن نے اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ہمراہ درگاہ اسمٰعیل شاہ ؒپر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں انہوں نے میرپورخاص کے تمام تحریکی شہداء کی قبروں پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ علاوہ اذیں نگراں ڈسٹرکٹ انچارج خوشی محمد مغل، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج آفاق احمد خان و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے شعبہ ایلڈرز ونگ کے انچارج عبدالرحمن آزاد و اراکین کمیٹی اور سیکٹر آرگنائزر اے پی ایم ایس او عظمت علی عابدی و اراکین سیکٹر کمیٹی سے ڈسٹرکٹ آفس میں تنظیمی امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر تحریکی کام کو آگے بڑھانے کے لئے تجاویز پر اہم فیصلے کئے گئے۔
![]()