Home / اہم خبریں / حیدرآباد پولیس کی بڑی کامیابی، ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد گرفتار

حیدرآباد پولیس کی بڑی کامیابی، ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد گرفتار

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس کی بڑی کامیابی, ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد شریف کالیا گرفتار۔ بدنام زمانہ دہشت گرد جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جوکہ چوڑی گلی ریشم گلی حیدرآباد کا رہائشی ہے۔ ملزم شریف کالیا جس کو حیدرآباد پولیس عرصہ دراز سے تلاش کرنے میں مصروف تھی۔ خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اسلم لانگا نے اپنی ٹیم, تھانہ حالی روڈ پولیس اور رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد شرف کالیا کو محمد گرڈ اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کرلیا۔ شریف کالیا جوکہ اپنے ساتھیوں سمیت محمد گرڈ اسٹیشن کے قریب تخریب کاری کی پلاننگ کر رہا تھا جو پولیس نے ناکام بنادی۔ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس مزید چھاپے مار رہی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے گئے جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ حالی روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم شریف کالیا پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو شہید اور زخمی کرنے، پرائیوٹ لوگوں کو قتل و زخمی کرنے کے علاوہ بھتہ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے کے 39 مقدمات درج ہیں، شریف کالیا تھانہ سٹی کے مقدمے میں اشتہاری ملزم ہے، اسی کیس میں ملزم کا بھائی زبیر پہلے ہی گرفتار ہے جسے متعلقہ عدالت نے عمر قید کی سزا دی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے