کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید۔ دھماکے کے بعد ایمولینسز موقع پر پہنچ گئیں، دھماکےمیں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد ایمولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بلیلی کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا اور دھماکےمیں 8 سے 9 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
![]()