اسلام آباد (ویب ڈیسک) جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کو روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے سالانہ اجلاس کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کی عالمی سطح پر ایک اور بڑی سفارتی کامیابی سامنے آئی ہے۔ پاکستان کو روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے سالانہ اجلاس کی چیئرمین شپ مل گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روایتی ہتھیاروں کا کنونشن تجدید اسلحہ فریم ورک کا اہم جزو ہے۔ کنونشن متعدد روایتی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق ہے۔ کنونشن متعدد مہلک ہتھیاروں کی روک تھام پر مبنی ہے جبکہ کنونشن 5 پروٹوکولز سمیت انسانیت کو خطرات میں توازن فراہم کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رکن ممالک کا کنونشن کے حقیقی اطلاق کیلئے سالانہ اجلاس ہوتا ہے جس میں خطرات سے نمٹنے کیلئے اضافی پروٹوکولز مرتب کیے جاتے ہیں۔ رواں سال کے اجلاس میں ہتھیاروں اور کنونشن کی مالیاتی موذوئیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کا متفقہ طور پر انتخاب عالمی برادری کا اظہار اعتماد ہے۔ پاکستان کا انتخاب بذریعہ تجدید اسلحہ عالمی سلامتی کیلئے خدمات کا مظہر ہے۔ پاکستان کا منتخب ہونا مضبوط کثیرالجہتی سفارتکاری کا ثبوت ہے۔
![]()