Home / اہم خبریں / ہماری فورس کو جو خدا نے عزت دی اس کی مثال نہیں ملتی، ہمارے ملک میں بدقسمتی سے کرینمل سسٹم ہے۔ پاکستان کی اے این ایف اور سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔شہریار خان آفریدی

ہماری فورس کو جو خدا نے عزت دی اس کی مثال نہیں ملتی، ہمارے ملک میں بدقسمتی سے کرینمل سسٹم ہے۔ پاکستان کی اے این ایف اور سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔شہریار خان آفریدی

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) وفاقی وزیر براۓ انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے سے منشیات کو تلف کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہماری فورس کو جو خدا نے عزت دی اس کی مثال نہیں ملتی ہمارے ملک میں بدقسمتی سے کرینمل سسٹم ہے۔ پاکستان کی اے این ایف اور سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ماضی کی حکومتوں نے منشیات پر کھبی کام نہیں کیا سب سے زیادہ پیسہ اور بڑا کاروبار منشیات ہے۔ پاکستان کے بڑے بڑے تعلیم اداروں میں منشیات دی جا رہی ہے ملک میں بڑے بڑے مگرمچھوں نے اس کاروبار میں پیسے کمائے ہیں بڑے بڑے مگر مچھ پارلیمان میں ہو یا تحریک انصاف میں یا کسی بڑے عہدے پر ہو ان کو نہیں چھوڑونگا۔ سیٹلائٹ ڈرگز آج ہر دروازے پر دستک دیتا ہے۔ منشیات سے پاک پاکستان بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ ہم نے سی پیک روٹ میں بھی ڈرگ فری بنانے کیلئے چائینیز سے میٹنگ کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے