میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن کی زیرصدارت دربار ہال میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ڈی پیک کا اجلاس ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ 18 سے 30 نومبر تک ہونے والی مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت سے مہم کے دوران ہر ممکن تعاون کیا جائے جن یونین کونسلوں میں ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے وہاں کے اسسٹنٹ کمشنر محکمہ صحت سے مکمل تعاون کریں گے انہوں نے فلاحی تنظیمو ں، پی پی ایچ آئی اور متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ اس نیک کام میں محکمہ صحت کا مکمل ساتھ دیا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے بتایا کہ پورے پاکستان میں پہلی مرتبہ سندھ میں ٹائیفائیڈ بخارسے بچاؤ کی مہم شروع کی گئی ہے سندھ کے کچھ اضلاع میں مہم شروع کی گئی ہے کچھ یونین کونسلوں کو منتخب کیا گیا ہے ضلع میرپورخاص کی 14 یونین کونسلوں میں جس میں 8 شہری اور 6 دیہی شامل ہیں میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار ہو یا نہ ہو ٹائیٖفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے مہم کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے فکس سائیٹ 25، آؤٹ ریچ ٹیمیں 129 اور موبائل ٹیمیں 6 مقرر کی گئی ہیں مہم کے دوران ایک لاکھ 85 ہزار 883 بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے جبکہ پہلے مرحلے میں مہم کا آغاز سرکاری و نجی اسکولوں سے کیا جائے گا بعد میں منتخب یونین کونسلوں میں مہم شروع کی جائے گی 15 نومبر کو صبح 9:30 بجے سول ہسپتال سے میرپورخاص پریس کلب تک ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں آگاہی ریلی نکالی جائے گی اجلاس میں محکمہ تعلیم اور پولیس کے افسران نے مہم کے دوران مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 سلامت میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوار الدین کھتری، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، اسسٹنٹ کمشنر نثار میمن، ڈ ی ایس پی سٹی منظور کھوسو، چیف میونسپل آفیسر شفیق شاہ، کوآرڈینیٹر محمد بخش کپری، صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن فیصل زئی، این جی اوز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
![]()