Home / اہم خبریں / ڈینگی کیسز میں کمی ہونا شروع ہوگئی کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش، ماہ نومبر میں چھ روز میں 1198 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تعداد روزانہ تین سو سے دو سو ہوگئی

ڈینگی کیسز میں کمی ہونا شروع ہوگئی کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش، ماہ نومبر میں چھ روز میں 1198 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تعداد روزانہ تین سو سے دو سو ہوگئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محکمہ صحت نے ڈینگی بچاﺅ صورتحال کی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ محکمہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مینجر اقبال میمن نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے اقدامات اور انتظامیہ کی کوششوں سے ڈینگی کیسز میں کمی ہورہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں ڈینگی کیسز میں کمی ہونا شروع ہوئی ہے۔ ہر روز دو سو کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جبکہ ماہ اکتوبر میں ہر روز تین سو ڈینگی کیسز رپورٹ ہو رہے تھے۔ ماہ نومبر میں اب تک گذشتہ چھ روز کے دوران 1198 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ ماہ اکتوبر میں 6337 کیسز رپورٹ ہوے تھے سب سے زیادہ اکتوبر کے آخری ہفتہ میں رپورٹ ہوئے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے محکمہ ڈینگی کنٹرول پروگرام۔ ضلعی انتظامیہ۔ ضلعی بلدیات اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھرپور کوششیں کرکے ڈینگی کی مکمل روک تھام کریں اور اس کے لئے متلعقہ ادارے مربوط جدوجہد جاری رکھیں کمشنر کو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے دفتر اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ڈینگی کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرز ڈینگی ریسپانس ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ریسپانس ٹیموں کی خود نگرانی کریں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہریوں کی مدد و رہنمائی کریں۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے مچھروں کی افزائش کے تمام مقاما ت کو مانٹرکریں جہاں ضرور ت ہے اسپرے کریں لوگوں کو آگاہی کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں، یقینی بنائیں کہ ٹائر شاپس، اور دیگر مقامات پانی جمع نہ رہے، مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے