تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ملائیشیا کے وزير اعظم تن مہاتیر محمد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات، مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی روابط کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ملائیشیا کے وزير اعظم تن مہاتیر محمد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات، مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی روابط کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

کوالالمپور (بیورو رپورٹ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ملائیشیا کے وزير اعظم تن مہاتیر محمد سے ملاقات۔ دوران ملاقات، دو طرفہ تعلقات، مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی روابط کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم ملائشیا کو وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ پاکستان اور ملائشیا کے مابین بہت گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ رواں سال، پاکستان کے قومی دن کے موقع پر آپ کے دورہ ء پاکستان کی خوشگوار یادیں ابھی تک لوگوں کے دلوں میں تازہ ہیں۔ ہم کشمیر کے مسئلے پر ملائیشیا کی طرف سے پاکستانی موقف کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت پر آپ کے ممنون ہیں۔ یہ امر بھی قابل صد ستائش ہے کہ ملائیشیا نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا اصولی موقف برقرار رکھا۔ پاکستان، "کوالالمپور کانفرنس کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی طرف سے کوالالمپور کانفرنس کے اغراض و مقاصد کی مکمّل حمایت کا یقین دلایا۔ کوالالمپور کانفرنس کے اغراض و مقاصد ہماری تحریک انصاف کی حکومت کے وژن اور پالیسیوں سے گہری مطابقت رکھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ "کوالالمپور کانفرنس” اس کڑے وقت میں تعمیر و ترقی کے یکساں اہداف کے حصول اور باہمی تعاون کے فروغ میں انتہائی سود مند اور معاون ثابت ہو گی۔ قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبداللہ التانی، ترکی کے وزیرِ برائے صنعت مصطفی واران، ملائشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور، عظمین علی، ملائشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ اور ڈپٹی وزیر خارجہ یحییٰ مرزوقی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے