لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی کی بڑی کارروائی، 4 لاکھ ہیڈ منی کا اشتہاری گرفتار۔ انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم محمد ادریس دوران ڈکیتی شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیتا تھا۔ اشتہاری ملزم محمد ادریس پولیس کو عرصہ 7 سال سے مطلوب تھا۔ اشتہاری ملزم محمد ادریس وارداتوں کے بعد شارجہ فرار ہوگیا تھا۔ حکومت پنجاب نے محمد ادریس کی گرفتاری پر 4 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کی طرف سے خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔
![]()