Home / اہم خبریں / پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور 27 اکتوبر یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا گیا

پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور 27 اکتوبر یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا گیا

کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور 27 اکتوبر یوم سیاہ کی مناسبت سے بھارتی جارحیت اور کشمیر میں جاری مظالم کے حوالے سے "کشمیر یوم سیاہ” پر ایک تقریب کا اہتمام کلب دارلاحسان امپنگ جایا سیلینگور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب مسئلہ کشمیر پر اظہار خیال کرنے والوں میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ، یونیورسٹی آف پترا جایا کے پروفیسر داتو ڈاکٹر حافظی محمد نور، انٹرنیشنل موومنٹ فار جسٹس ورلڈ کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر چندرا مظفر، استاد محمد اعظمی عبدالحامد اور داتو طاہر خان تھے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ کشمیر میں جاری سات دہایوں سے بھارتی انسانیت سوز ظلم و ستم، بربریت کی دستاویزی ویڈیو ڈاکومینٹری دکھائی گئی جس میں بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کے نہتے معصوم بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر کس طرح مظالم ڈھا رہے ہیں اور انسانیت کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہے ہیں کس طرح پیلٹ گن سے معصوم کشمیریوں کو آنکھوں کی بصارت سے محروم کررہے ہیں۔ تقریب کے آخر میں پاکستانی ہائی کیمشن ملائیشیا کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یوم سیاہ کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔  

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے