گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالے سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی اجلاس، منصوبہ کے جلد آغاز اور تکمیل پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ڈی پی او آفس میں گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ سیف سٹی گجرات کے حوالے سے خصوصی اجلاس۔ اجلاس میں گجرات شہر کی تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں سیف سٹی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ منصوبہ کے مطابق شہر بھر کے تمام چوراہوں، بازاروں اور مین شاہراؤں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی تنصیب کی جائے گی اور کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے جن کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ منصوبہ کے جلد آغاز اور تکمیل پر اتفاق طے پا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی گجرات کا منصوبہ بلا شبہ ایک انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت ضلع سے نا صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔ گجرات شہر کے بعد سیف سٹی منصوبے کا دائرہ کار جلد تحصیل لیول تک بڑھایا جائے گا۔
![]()