کوالالمپور/ ملائیشیا (بیورو رپورٹ) پولیس نے پیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف توہین مذہب کی پوسٹ لگانے کے الزام میں ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کیا۔ بوکیت امان میں ڈائریکٹر انویسٹیگیشن داتو حضیر محمد نے پریس کانفرس کرتے ہوۓ بتایا کہ توہین مذہب کرنے والے شخص نے خود کو پینانگ پولیس ہیڈ کوارٹر میں گرفتاری کے لئے پیش کیا کے ٹی واساگام نامی شخص نے چند روز قبل اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ لگائی تھی جس میں اس نے سور کے پیٹ پر لکھا تھا "حلال” اور اس کا کیپشن دیا تھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ سور کے گوشت کی انسولین ذیابطیس کے مریضوں کے لئے استعمال ہوتی ہے اور 25 فیصد عرب لوگوں نے اسے استعمال کیا۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ اللہ سوروں کے بارے میں کس طرح صحیح تھا۔ مفتی؟ ہادی؟ ذاکر نائیک؟ ملّا باتیں یہ اچھا ہے؟ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن داتو حضیر محمد نے بتایا کہ اس حوالے ملزم کے خلاف محکمے کو آٹھ شکاتیں موصول ہوئی تھیں، ملزم کے کرائم ریکارڈ کو بھی چیک کیا گیا ہے ماضی میں ملزم کسی بھی جرائم میں ملوث نہیں رہا ہے۔ ملزم کے خلاف ملٹی میڈیا کمیشن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جاۓ گا۔ توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ملزم کی تصویر نوپ نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
![]()