تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈوالہیار جعلی اے ایس پی گرفتار، 40 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج

ٹنڈوالہیار جعلی اے ایس پی گرفتار، 40 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج

ٹنڈوالہیار (نامہ نگار) ٹنڈوالہیار جعلی اے ایس پی گرفتار، 40 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج، جعلی اے ایس پی کو گرفتار کر کے وردی بھی برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف چالیس کروڑ روپے فراڈ کرکے ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی شاہنواز میمن نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹنڈوالہیار کے زمیندار عبدالرزاق دل نے تھانہ بی سیکشن پر مقدمہ درج کروایا کہ فاروق بہرانی نامی شخص خود کو اے ایس پی ظاہر کرتا ہے اور کہتا ہے بلوچستان میں اس کی پوسٹنگ ہے جس پر ایس ایس پی رخسار کھاوڑ کی اجازت سے سی آئی اے اور بی سیکشن پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس آفیسر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے جعلی وردی برآمد کرلی، ملزم فاروق بہرانی خود کو اے ایس پی ظاہر کر کے لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر چکا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے