میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص پلاٹ کے تنازعے پر خاصخیلی برادری کے دو گروہوں میں تصادم گیارہ افراد شدید زخمی ہو گئے، سول ہسپتال منتقل۔ میرپورخاص کے نواحی علاقے کھان کے نزدیکی گاؤں ابھایو مہر میں پلاٹ کی تعمیرات کے کام میں جگھڑے کی نتیجے میں ایک دوسرے پر کلہاڑہوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے ان میں سے دو افراد حنیف اور غلام قادر کو تشویشناک حالت میں حید رآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کھان پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپیکٹر نور محمد شر نے بتایا ہے کہ پلاٹ کو تنازعہ کی وجہ بتایا جارہا ہے حملہ آور اور زخمی ایک ہی خاصخیلی برادری سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ باقی حقیقت مقدمہ درج کر نے کے بعد تفتیش میں واضع ہوگی اور جلد ملزمان کو حراست میں لے لیں گے۔
![]()