کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے آٹھویں روز ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈسٹرکٹ کورنگی کو چار گول داغ ڈالے، آج کے میچ کے مہمان خصوصی پیٹرن ان چیف کے ایچ اے وائس ایڈمرل ر عارف اللہ حسینی تھے، انکے ہمراہ ڈی ایس پی تصدیق وارث بھی بطور مہمان تھے سٹیدیم آمد پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال، لیجنڈ اولمپین حنیف خان کے پوتے نے گلدستہ بھی پیش کیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فیصل شاندار کھیل کی بناء پر مین آف دی میچ قرار، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اولمپین حنیف خان/ ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپیلکس کراچی میں منعقد ہونے والی آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے آٹھویں روز ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ کورنگی کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے 0-4 گول سے جیت لیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم کی جانب سے کھیل کے 18 ویں اور 23 ویں منٹ میں عبداللہ نے فیلڈ گول کے ذریعہ گول سکور کئے، کھیل کے 21 ویں منٹ میں کپتان ابو نصر نے فیلڈ گول کیا اور میچ کا حتمی گول حماد مصطفیٰ نے کھیل کے 37 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول سکور کیا اس میچ کو ایمپائرز عرفان طاہر اور فہد نے سپروائز کیا جبکہ ندیم سلطان، قربان علی اور سبطین نے بطور ریزرو ایمپائر فرائض سرانجام دیئے، ججز کے فرائض مسعود، اخلاق، فیضان اور معید نے نبھائے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے طور پر گلفراز احمد خان اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہوئے ہیں، انکے ساتھ بطور اسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز انور فاروقی اور سید عسکری کاظمی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ اختر علی بطور ٹورنامنٹ آفیسر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فیصل شادار کھیل کی بناء پر مین آف دی میچ قرار پائے آج کے میچ کے مہمان خصوصی پیٹرن ان چیف کے ایچ اے وائس ایڈمرل ر عارف اللہ حسینی تھے انکے ہمراہ ڈی ایس پی تصدیق وارث بھی بطور مہمان تھے، معزز مہمانان گرامی کا سٹیڈیم آمد پر اولمپین حنیف خان ، گلفرا حمد خان، ممبر ایگزیکٹو بورڈ کے ایچ اے نسیم حسین، حیدر حسین سیکرٹری کے ایچ اے، ڈاکٹر ایس اے ماجد سمیت کے ایچ اے عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر انکا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا، معزز مہمان گرامی نے گہری دلچسپی سے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کے بہترین کھیل پر دل کھول کر داد دی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فیصل شادار کھیل کی بناء پر مین آف دی میچ قرار پائے انہوں نے معزز مہمان خصوصی سے کیش ایوارڈ بھی وصول کیا۔
![]()