Home / اہم خبریں / این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں خسارے میں جانے کے باوجود سندھ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرلی

این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں خسارے میں جانے کے باوجود سندھ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں خسارے میں جانے کے باوجود سندھ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ دوسری اننگز میں 127 رنزکی برتری حاصل کرنے والی سندھ کی ٹیم دوسری اننگز میں محض 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ احمد صفی عبداللہ نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سندھ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز سے میچ کے آخری روز کھیل کا آغاز کیا تو سیف اللہ بنگش 32 رنز بنا کر احمد صفی عبداللہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ سندھ کا دیگر کوئی کھلاڑی بھی سنٹرل پنجاب کے اسپنر کا مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم 53 ویں اوور میں آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئی۔ سنٹرل پنجاب کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف درکار تھا۔ مہمان ٹیم نے محمد عرفان کے77 گیندوں پر ناقابل شکست 76 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ محمد عرفان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکے اور 2 چوکوں لگائے۔ عبداللہ شفیق نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے احمد صفی عبداللہ اور سندھ کی جانب سے دانش عزیز نے میچ میں 8، 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل سندھ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 355 رنز بنائے تھے جبکہ سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 228 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

حب ندی میں علی خورشیدی کا تین نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس، حکومت پر سخت تنقید

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حب ندی میں نہاتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے