Home / اہم خبریں / سیالکوٹ محکمہ سوئی گیس کے ریجنل مینجر کی گیس چوری مہم کے دوران بڑی کاروائی۔کروڑوں روپے مالیت کی گیس چوری پکڑ لی

سیالکوٹ محکمہ سوئی گیس کے ریجنل مینجر کی گیس چوری مہم کے دوران بڑی کاروائی۔کروڑوں روپے مالیت کی گیس چوری پکڑ لی

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیالکوٹ کےعلاقہ موضع ہڑر میں محکمہ سوئی گیس کے ریجنل مینجر عمران ساہی نے وفاقی وزیر اور ایم ڈی گوجرانوالہ کی ہدایت پر گیس چوری کے خلاف مہم کے دوران 11ملین روپے کی گیس چوری پکڑ لی۔ موضع ہڑر کا رہائشی محمد منیر ربڑ کی گیندوں کے کارخانہ میں مین پائپ کے ساتھ ڈائریکٹ جوڑ لگا کر گیس چوری کر کے 20 عدد بھٹیاں چلا رہا تھا محکمہ گیس کے عملہ عثمان حبیب ایگزیکٹو انجنئیر نے ہمراہ ٹیم چھاپہ مار کر گیس چوری پکڑلی۔ صارف منیر کے خلاف تھانہ مراد پور میں ملزم منیر کے خلاف گیس چوری کا مقدمہ درج، پولیس شامل تفتیش ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے