میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تعلقہ کی بڑی کاروائی، مسروقہ گاڑی برآمد، ملزم گرفتار۔ میرپورخاص 4 اکتوبر 2019 کو ایک شخص بنام عبدالعزیز سکنہ سکندر گوٹھ کراچی جو کہ اپنی گاڑی اے ایس جے-221 کرولا ماڈل 2009 کو بطور ٹیکسی سواریاں لے کے کراچی سے میرپورخاص آرہا تھا کہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے 3 افراد بنام بابر جٹ سکنی میرواہ ، امجد آرائیں سکنہ محراب پور اور انس بلوچ سکنہ لیاری نے تعلقہ تھانے کی حدود عمرکوٹ بائی پاس پر بزورِ اسلحہ گاڑی چھین کے فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تعلقہ کو مسروقہ گاڑی برآمد کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے، بعد از ایس ایچ او تعلقہ غلام سرور خاصخیلی نے انچارج سی آئی اے غلام حسین سدایو کے ہمراہ دن رات انتھک محنت اور ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے گزشتہ رات تعلقہ تھانے کی حدود نزد درگاہ مصری شاہ بائی پاس روڈ خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کی، کاروائی کے نتیجے میں ملزم بابر جٹ سکنہ میرواہ گورچانی کو مسروقہ گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دو ملزمان بنام امجد اور انس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گرفتار ملزم تعلقہ تھانے کے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے متعلقہ پولیس افسران کو کامیاب کاروائی کرنے پر شاباش دی گئی۔
![]()