Home / اہم خبریں / اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

رامللہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے تلاشی کے دوران بڑے پیمانے پرلوٹ مار کی اور شہریوں کو نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غرب اردن میں دو اشتہاریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر سنگ باری اور دیگر مزاحمتی حملوں میں ملوث تھے۔ ادھر مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن کے شہر قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں سے 10 ہزار شیکل کی رقم لوٹ لی۔ یہ لوٹ مار کفر کنا کے علاقے سے کی گئی۔غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے