حب (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) ضلع حب میں مکران کو سٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی، زخمیوں کو نیول ہسپتال اورماڑہ منتقل کر دیا گیا۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پسنی سے کراچی جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجہ میں 9 افراد جاںبحق جبکہ 11زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد پاک نیوی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نیوی کے اہلکاروں نے ریسکیو کر کے نیول ہسپتال اورماڑہ شفٹ کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسافر کوچ پسنی سے کراچی جارہی تھی کہ اورماڑہ کے قریب بزی چڑھائی پر حادثے کا شکار ہوئی۔
![]()