گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات میں رحمانیہ پھاٹک پر سیلفی لیتے ہوئے 2 دوست ٹرین کی زد میں آگئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 32 سالہ زعیم جبکہ زخمی کی 19 سالہ مبین کے نام سے ہوئی ہے۔ جاںبحق ہونے والے نوجوان کی نعش اور زخمی کو عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں بھی نجی یونیورسٹی کی طالبہ مبینہ طور پر سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گرکر ہلاک ہوگئی تھی۔
![]()