Home / اہم خبریں / گجرات میں ریلوے پھاٹک پر سیلفی لینے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی دوسرا ساتھی زخمی

گجرات میں ریلوے پھاٹک پر سیلفی لینے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی دوسرا ساتھی زخمی

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات میں رحمانیہ پھاٹک پر سیلفی لیتے ہوئے 2 دوست ٹرین کی زد میں آگئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 32 سالہ زعیم جبکہ زخمی کی 19 سالہ مبین کے نام سے ہوئی ہے۔ جاںبحق ہونے والے نوجوان کی نعش اور زخمی کو عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں بھی نجی یونیورسٹی کی طالبہ مبینہ طور پر سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گرکر ہلاک ہوگئی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے