Home / اہم خبریں / پاکستان مسلم لیگ فنکشنل 24 نومبر کو کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عظیم الشان ورکررز کنوینشن منعقد کرے گی۔ سردار عبدالرحیم

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل 24 نومبر کو کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عظیم الشان ورکررز کنوینشن منعقد کرے گی۔ سردار عبدالرحیم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل 24 نومبر کو کراچی میں اپنے بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عظیم الشان ورکررز کنوینشن منعقد کرے گی اس بات کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاؤس میں کراچی ڈویژن کا اعلی سطعی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کراچی رابطہ کمیٹی کے کنوینئر اور جوائینٹ سیکریٹری بیرسٹر ارشد شر اور کراچی کے تمام اظلاع کے صدور اور سیکریٹریز اور عھدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ میں نفرت اور نفاق کی سیاست کو ختم کرنے کہ لیے ضروری ہے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی میں اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے اور عملن لاڑکانہ اور کراچی کہ شہریوں میں بغیر امتیاز کہ ہر قسم کی تفریق کو ختم کر دے گی سردار عبدالرحیم نے کہا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی میں اپنا بھرپور سیاسی طاقت کا مظاھرہ کرنے کے لیے 24 نومبر کو کراچی میں ایک عظیم الشان کنوینشن منعقد کرے گی۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی اعلی قیادت شریک ہوگی انہوں نے کہا کہ پگاڑا خاندان نے پاکستان کی آزادی کے لیے بھرپور قربانیاں دیں ہیں اور موجودہ پیر صاحب پگاڑا کے دادا شہید سورہیہ بادشاہ نے انگریزوں سے آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ انہوں نے کہا کہ 34 سال سے کراچی کے وسائل کو ایک جماعت ہڑپ کرتی رہی اور اندرون سندھ میں پیپلز پارٹی عوام کے پیسوں کو لوٹ کر سندھ کے شہروں کو کنڈرات بناتی رہی۔ کلاشنکوف کلچر اور رشوت ستانی نے سندھ کے شہروں اور دیہات دونوں کو برباد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل بہت جلد کراچی میں اپنا سیاسی مقام حاصل کرے گی اور پوری سندھ کے عوام کی خدمت کرنے کامیاب ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے