Home / اہم خبریں / سندھ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پرعزم ہے ۔ مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پرعزم ہے ۔ مرتضیٰ وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ماحولیات و قانون اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات کی مکمل فعالیت کے نتائج اب سامنے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے حکومت سندھ نے دو ماہ قبل ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خاتمہ کی مہم شروع کی تھی جس میں میڈیا، سول سوسائٹی اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نان بائیو گریڈیبل پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تیاری کو ممنوع قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ آج ضلع جنوبی میں جوڑیا مارکیٹ کے علاقہ میں ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ایس ای پی اے) کی سربراہی میں چھاپے مارے گئے اور بڑی تعداد میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیئے گئے دریں اثناء محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے جامشورو کے علاقہ میں ناقابلِ استعمال بیٹریوں کو پگھلا کر سیسہ بنایا جارہا تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ہفتہ کیماڑی کے علاقہ میں کوئلہ جلا کر خام لوہا بنانے والی فیکٹری کو بھی سیل کردیا ہے جوکہ علاقہ میں آلودگی پھیلانے میں ملوث تھی۔ مشیر ماحولیات نے ان تاجروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے زیادہ تر تاجروں نے اپنی دکانوں پر ممنوعہ پلاسٹک بیگز رکھنے بند کر دیئے ہیں اور اپنی دکان پر پیغام لکھا ہے کہ وہ چیزیں لے جانے کے لیئے کپڑے یا کاغذ کے بیگز کا انتظام خود کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو خوبصورت بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ہم سب مل جل کر آلودگی کے مسئلہ سے نپٹ سکتے ہیں کیونکہ پلاسٹک بیگز ہمارے ماحول کی خوبصورتی کو داغدار کررہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے