تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے مختلف علاقوں میں کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھر مار

کراچی کے مختلف علاقوں میں کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھر مار

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی، کیڑوں کے کاٹنے کی صورت میں الرجی ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی ماہرین نے بتایا کہ کراچی میں کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہوگئی ہے جس کی وجہ بارش یا درجہ حرارت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کیڑے مکھیوں کی ایک قسم ہے جو دوسرے شہروں سے نقل مکانی کر کے یہاں آئے ہیں خدشہ ہے کہ یہ کیڑے کان اور ناک میں گھس سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین نے کہا کہ کیڑوں کی آمدکی وجہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سائیکلون ہوسکتی ہے کیونکہ بحیرہ عرب میں بننے والی ڈیپریشن نے ہواؤں کا رخ تبدیل کیا ہے۔ تاہم ہواؤں کی تبدیلی سے کراچی سمیت حیدرآباد اور سندھ کے مختلف شہروں میں یہ کیڑے آئے ہیں۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اکتوبر میں یہ کیڑے مشرق وسطی اور افریقہ کی جانب سفر کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ کیڑوں کے کاٹنے کی صورت میں الرجی ہوسکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے