سکردو (ویب ڈیسک) بابوسر ٹاپ کے قریب بس کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ بارہ شدید زخمی ہیں۔ مسافر بس سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث گیٹی داس کے مقام پر پیش آیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 26 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلی کے حکم پر ریسکیو کا عمل تیز کیا گیا ہے۔ مسافروں کی اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا جا چکا ہے ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پاک فوج کے زرائع کے مطابق زخمیوں کو پاک فوج کی ہیلی سروس کےذریعے گلگت سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔
![]()